دبئی،گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 1.9 کروڑ درہم میں فروخت

منگل 13 مارچ 2018 10:20

دبئی،گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 1.9 کروڑ درہم میں فروخت
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارت کے شہردبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کے 98 ویں اعلانیہ نیلام سے حاصل مجموعی آمدنی 1 کروڑ 90 لاکھ 918 درہم تک پہنچ گئی۔ اخبارالامارات الیوم کے مطابق سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبر ٹی32 تھا جس کی قیمت 26.8 لاکھ درہم تھی۔

(جاری ہے)

دوسرا مہنگا ترین نمبر ڈبلیو22 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔ ان کے علاوہ نیلام میں دو سے لے کر پانچ عدد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹیں فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ تاہم بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے زیادہ تھی۔جن میںآر 66666 کی پلیٹ 6.7 لاکھ درہم اورٹی 400 کی پلیٹ 5 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :