ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،صدر بیرونی کی حدود سے مرد اور خاتون کی تین دن پرانی لاشیں برآمد

منگل 13 مارچ 2018 00:30

راولپنڈی 12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) تھانہ ویسٹریج کے علاقے پشاور روڑ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پٹرول پمپ کے دو ملازمین نجی بینک میں رقم جمع کرانے جا رہے تھے کہ پشاور روڈ ڈاکوؤں نے ملازمین کو روک کر رقم چھننے کی کوشش کی جس پر ملازمین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شفقت اور پینتیس سالہ عقیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر بیرونی کی حدود سے مرد اور خاتون کی تین دن پرانی لاشیں برآمد کی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہلاشوں کی شناخت عامر اور انیلہ سے ہوئی جبکہ دونوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہدونوں لاشیں 3،4 دن پرانی لگتی ہیں اورعلاقے میں تعفن پھیلا گیا تھا۔لاشون کی قریب سے 30 بور پسٹل ملا ہے جبکہ مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئے گئے۔

متعلقہ عنوان :