گوجرخان،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائی ،روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار ہوٹل والوں کو 20ہزار جرمانہ

منگل 13 مارچ 2018 00:30

گوجرخان۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) گوجرخان سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائی ،روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار ہوٹل والوں کو 20ہزار جرمانہ ،تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں پر روٹی کے نرخ اور وزن کو چیک کیا چار ہوٹلوں پر روٹی سرکاری نرخ سے ذیادہ پر فروخت کی جارہی تھی جس پر انہیں مجموعی طور پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملک عامر شہزاد نے شہر میں گارمنٹس کی دوکانوں کو بھی وزٹ کیا اور دکانوں میں موجود ٹرائی رومز کا معائنہ کیا کہ ان میں کوئی کیمرہ تو نہیں نصیب کیا گیا تمام دکانوں کے ٹرائی روم کلیئر پائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :