گوجرخان،مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے،قاضی قیصر محمود

منگل 13 مارچ 2018 00:30

گوجرخان۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور دلوں کا سکون بھی اسی کام سے حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارقاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم تحائف میں خطاب کرتے ہوئے کیا یہ تقریب گزشتہ روز ڈھوک فیض آباد گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں 19گورنمنٹ سکولز کے 300 مستحق بچوں کو کاپیاں اور سکول یونیفارم،سکول بیگ تقسیم کئے گئے تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری ذوالقرنین آف عالم آباد کے علاوہ چوہدری صاحب داد،راجہ محمد شہزاد کونسلر،قاضی محمد احسن سابقہ ایجوکیشن آفیسر،راجہ محمد نذیر،قاضی عبدالحمید کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی فلاح امت ویلفئیر کے صدر قاضی قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی گزشتہ دس سال سے علاقے کے لوگوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہی ہے ہمارا کوئی ممبر یا عہدیدار تنخواہ نہیں لیتا اس کے علاوہ ایمبولینس سروس 24گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے جو کہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اس کے علاوہ علاقے کی کئی مستحق لڑکیوں کی جہیز کی مد میں خدمت کی گئی ہے قاضی قیصر نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کے 7سکولز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر فراہم کئے گئے اور خدیجہ فائونڈیشن کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی گئی جبکہ ہونہار طالبہ کو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا کر اس کی تمام اخراجات ہم نے برداشت کئے جلد ہی انشاء اللہ ڈھوک پیر محمد میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا آخر میں فلاح امت کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا۔