گوجرخان،بیول شہر میں دوست نے اپنے دوست پر فائرنگ کرکے اُسے شدیدزخمی کردیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 13 مارچ 2018 00:30

گوجرخان۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بیول شہر میں نوجوان پر فائرنگ،دوست نے اپنے دوست پر فائرنگ کرکے اُسے شدیدزخمی کردیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی بیول کے رہائشی افضان علی ولد عرفان بھٹو کو رڑہ کے رہائشی اسد ولد عدالت حسین نے بیول میں گزشتہ روز اپنے ہی دوست افضان کو شام 07:00بجے کے قریب پستول سے تین فائر کرکے زخمی کردیا جو افضان کو پیٹ اور بازو پر لگے ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگیا جبکہ زخمی افضان کو پہلے بیول ہسپتال لے جایا گیا بعدازاں راولپنڈی ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر فوارہ چوک منتقل کردیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس چوکی قاضیاںنے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :