جشن بہاراںسپورٹس میلہ 2018 کے سلسلے میں افتتاحی کرکٹ میچ، ڈی پی او الیون چکوال نے جیت لیا

منگل 13 مارچ 2018 00:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جشن بہاراںسپورٹس میلہ 2018 کے سلسلے میں افتتاحی کرکٹ میچ ڈی سی الیون چکوال اور ڈی پی او الیون چکوال کی ٹیموں کے مابین پولیس لائن میںکھیلا گیا۔بارہ بارہ اوورز کے محدود میچ کو بہت خوشگوار موڈ اور خوشگوار موسم میں کافی تماشایئوں نے دیکھا ۔ڈی پی او الیون نے ٹاسک جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر کھلاڑی اختر زمان نے دو کیچ ڈرآپ ہونے پر سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

ڈی پی او الیون نے ۸۳۱ رنز کا ہدف دیا۔جواب میں ڈی سی الیون چکوال کی ٹیم بیٹنگ پر آئی تو سٹارٹ میں ہی قیمتی وکٹ گر گئی اور پے در پے وکٹیں گرتی گئیں بالاخر ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی مدد سے ۰۶ سکور کیے۔

(جاری ہے)

مگر محدود اوورز کے اس میچ میں ڈی سی الیون چکوال ۵۱۱ سکور بنا پائے یوں ڈی پی او الیون ونر ٹرافی کے حقدار ٹھہرے۔

جبکہ رنر اپ ٹرافی ڈی سی الیون چکوال اور مین آف دی میچ ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کو قرار دیا گیا۔مگر ڈی سی چکوال نے اپنی طرف سے ڈی پی او چکوال کی ٹیم کے ا وپنر کھلاڑی اختر زمان کو مین آ ف دی میچ قرار دیا اور ٹرافی اس کے حوالے کر دی۔سابقہ مایا ناز کرکٹر ذولفقار حمید اور راجہ ابرار نے ایمپائر کے فرائض ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :