مولانا فضل الرحمن نے بھی متحدہ اپوزیشن کے نامزد چیئر مین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دیکر واضح برتری سے جتوایا

ووٹ آصف زرداری کو دیئے، بیان نواز شریف کے حق میں دیکر حکومتی اتحاد کو بھی برقرارر کھا

پیر 12 مارچ 2018 23:30

مولانا فضل الرحمن نے بھی متحدہ اپوزیشن کے نامزد چیئر مین سینیٹ اورڈپٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) مسلم لیگ( ن )کے اتحادی مولانا فضل الرحمن نے بھی سینیٹ میںمتحدہ اپوزیشن کے نامزد چیئر مین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دے کر واضح برتری سے جتوایا ۔ مولانا فضل الرحمن نے ووٹ آصف علی زرداری کو دیئے اور بیان میاں نواز شریف کے حق میں دے کر حکومتی اتحاد کو بھی برقرار کھا ۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے انکشاف کیا ہے کہ صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمن کا بھی ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن کے سینٹیرز نے بلوچستان کے سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیئے کیونکہ بلوچستان میںجمعیت علماء اسلام صوبائی حکومت کی اتحادی اور پشتونخوا ملی پارٹی کی مخالف ہے اس لئے انہوں نے چیئر مین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مولانا فضلا الرحمن نے ایک طرف اپنے یا رآصف علی زرداری کی بات بھی مان لی اور دوسری طرف اس فتح کو اسٹبلشمنٹ کا کارنامہ قرار دے کر نواز شریف کے زخموں پر بھی مرحم رکھ دیا۔