منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ، سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 مارچ 2018 23:27

منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2018ء)سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج چئیرمین سینٹ کےلیے ہونے والے انتخاب میں عددی اکثریت کے باوجود حکمران جماعت اور اسکے اتحادیوں کی شکست نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری، عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام لے جایا گیا۔