مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا

سینیٹ الیکشن کو انہی نادیدہ قوتوں نے کنٹرول کیا جنہوں نے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا،آج پارلیمنٹ نے اپنا وقار کھو دیا، رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 مارچ 2018 23:03

مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2018ء) مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کو انہی نادیدہ قوتوں نے کنٹرول کیا جنہوں نے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا،آج پارلیمنٹ نے اپنا وقار کھو دیا۔تفصیلات کے مطابق آج چئیرمین سینٹ کےلیے ہونے والے انتخاب میں عددی اکثریت کے باوجود حکمران جماعت اور اسکے اتحادیوں کی شکست نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کو انہی نادیدہ قوتوں نے کنٹرول کیا جنہوں نے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیا۔فرق بس اتنا پڑا ہے کہ ایک بار پھر وہ قوتیں طاقتور ہو گئیں جبکہ پارلیمنٹ نے اپنا وقار کھو دیا۔یہ بات انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہی۔

متعلقہ عنوان :