ترکی کے معروف تاجر کی بیٹی سمیت 11 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک

پیر 12 مارچ 2018 23:29

ترکی کے معروف تاجر کی بیٹی سمیت 11 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) ترکی کے معروف تاجر کی بیٹی سمیت 11 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک، ترکی کے ایک معروف تاجر کی بیٹی اور ان کی سہیلیوں کو دبئی سے واپس وطن لانے والا ایک نجی ہوائی جہاز ایران میں گر کر تباہ ہونے سے طیارے میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ترکی کے تاجر کی بیٹی مینا بسرن اپنے والد کے نجی طیارے میں اپنی 7 سہیلیوں کے ساتھ دبئی سے واپس ترکی جارہی تھی کہ طیارہ جنوبی ایران کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ترکش اور ایرانی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے 3 ارکان سمیت 11 افراد سوار تھے، جو تمام جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ترکش تاجر کی بیٹی مینا بسرن کی اگلے ماہ شادی ہونی تھی۔

متعلقہ عنوان :