اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کو شکست ہوئی، شیخ رشید

صادق سنجرانی کو کامیاب کرا کر آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبتی سیاست کو اٹھایا ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 12 مارچ 2018 23:28

اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کو شکست ہوئی، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو کامیاب کرا کر آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبتی سیاست کو اٹھایا ہے ۔ اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کو شکست ہوئی آئندہ الیکشن میں نواز شریف کا نام نہیں رہے گا پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے ک سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے لوٹے نکلے ہیں آصف علی زرداری نے بہت اچھے پتے چلیں ہیں آصف زرداری اگر ممبران کو داد دیتا ہوں ۔

سینیٹ الیکشن کے بعدمسلم لیگ ن میں مزید دڑاڑیں پڑھیں گی ۔ عمران ٖخان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری ہے نواز شریف آتا تو آج کوئی اور فضا ہوتی اور لال ہولی میں مسلم لیگ ن والے پٹاخے پھوڑ دیتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبی ہوئی سیاست کو پھر اٹھایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نواز شریف نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی ۔

آج پاکستان میں اینٹی اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والی قوتوں کو شکست ہوئی ہے ۔ میری نظر میں صادق سنجرانی ایک دو ووٹ سے جیتے گا مگر یہاں تو کچھ اور ہی ہوا ہے ۔ پاکستان میں کسی بھی تجربہ کار شخص نے تلواریں نہیں چلائیں۔ رضا ربانی کا چہرہ عوام کو دیکھیں۔ یہ سمجھتا تھا کہ میں نہ ہوا تو کچھ نہیں ہو گا۔ کوئی شخص گھر سے سیکھ کر نہیں آتا سب نے پارلیمنٹ میں آ کر ہی سیکھا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست کی سینیٹ میں تبدیلی جمہوری سے نواز شریف جے ایچ کیو کی پیدا وار سے یہ کہاں حبیب جالب ہے ۔ ان لیگ ایک مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے نواز شریف صرف و صرف این آو او مانگ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو قوم کی فطری سوچ کے لئے رائے دیتا ہوں کہ اگر قوم کو چور پسند ہیں تو میں کیا کروں ۔ چور رہنما لیڈر میں ہو سکتا ۔ پاکستان میں بہادر سیاستدانوں کی کمی ہے ۔