Live Updates

آصف زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

ایوان بالا میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دونگا،گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 23:28

آصف زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں،چیئرمین سینیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں،ایوان بالا میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دونگا۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیرمین سینٹ نے سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔

تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا،میرے لیے سب برابر ہیں،وزیر اعلی بلوچستان کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا انتخاب کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایوان میں سب سینیئر سیاستدان ہیں سب کاروائی سمجھتے ہیں۔ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلائیں گے۔کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات