وعدہ کر کے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے والوں نے حکمران جماعت کو عذر پیش کر دیا

کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا،کچھ لوگوں نےاپنےکندھوں پرہاتھ لگاکرکہاہم پربہت دباوتھا،مشاہد اللہ خان کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 مارچ 2018 22:42

وعدہ کر کے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے والوں نے حکمران جماعت کو عذر پیش ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2018ء) وعدہ کر کے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے والوں نے حکمران جماعت کو عذر پیش کر دیا۔مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا،کچھ لوگوں نےاپنےکندھوں پرہاتھ لگاکرکہاہم پربہت دباوتھا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق 4مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کا دن تھا۔

اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی۔عددی اکثریت کے باوجود شکست سے دوچار ہونے والی مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں نےاپنےکندھوں پرہاتھ لگاکرکہاہم پربہت دباوتھا۔انکا کہنا تھا کہ اصل کریڈ ٹ تو ان لوگوں کاہےجونظرنہیں آرہے۔دو دو دفعہ اپنے لوگ بیچ کر کہہ رہے ہیں ایک زرداری سب پے بھاری۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی انتخابی سیاست کوئی ختم نہیں کرسکتا۔نواز شریف کو آوٹ کریں گے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔یاد رہے کہ حکومت اور اسکے اتحادی ارکین کی سینیٹ میں تعداد 53 تھی جبکہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے۔

متعلقہ عنوان :