نواز شریف کو جامعہ نعیمیہ میں جوتا مارنے والا نواز شریف کا ووٹر نکلا

معلوم نہیں منور نےکس وجہ سےنوازشریف کی طرف جوتااچھالا،ہمارا پورا خاندان مسلم لیگ (ن) کاووٹرہے،منور کے بھائی کا بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 مارچ 2018 22:30

نواز شریف کو جامعہ نعیمیہ میں جوتا مارنے والا نواز شریف کا ووٹر نکلا
مظفر گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2018ء) نواز شریف کو جامعہ نعیمیہ میں جوتا مارنے والا نواز شریف کا ووٹر نکلا۔منور کے بھائی کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں منور نےکس وجہ سےنوازشریف کی طرف جوتااچھالا،ہمارا پورا خاندان مسلم لیگ (ن) کاووٹرہے۔تفصیلات کے مطابق کل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو لاہور میں جامعہ نعیمیہ کے دورے کے موقع پر ایک شخص کی جانب سے جوتے کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس وقت سابق وزیر اعظم خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو منور نامی ایک شخص نے سابق وزیر اعظم کو جوتا دے مارا۔جس کے بعد اسے گرفتار کر کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے اس کے بھائی نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ نوازشریف پر جوتا اچھالنےوالےمنورکاتعلق مظفرگڑھ سے ہے۔نورحسین بستی جام والاکارہائشی ہے۔منور کی گرفتاری پر والدہ سخت بیمارہیں،منورحسین 10 ماہ سےگھرنہیں آیا۔ اس موقع پر منور کے بھائی کا کہنا تھا کہ علوم نہیں منور نےکس وجہ سےنوازشریف کی طرف جوتااچھالا،ہمارا پورا خاندان مسلم لیگ (ن) کاووٹرہے۔