نومنتخب چیئرمین سینٹ کسی بھی طورپر قبول نہیں ہیں،محمود خان اچکزئی

آج جس طرح سینٹ انتخابات ہوئے یہ جمہوری انداز میں نہیں ہوئے،سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی

پیر 12 مارچ 2018 23:24

نومنتخب چیئرمین سینٹ کسی بھی طورپر قبول نہیں ہیں،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نومنتخب چیئرمین سینٹ کسی بھی طورپر قبول نہیں ہیں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا جو جمہوریت کے دعویدار بن کر ملک میں سیاست کرتے تھے آج انہی قوتوں نے ملک میں جمہوریت کو کمزور کیا اگر میرا بھائی بھی اس انداز سے چیئرمین شپ کا امیدوار ہوتا تو میں کبھی بھی ووٹ نہیں دیتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سینٹ انتخابات ہوئے یہ جمہوری انداز میں نہیں ہوئے اور آج ہمیں دکھ ہوا ہے جو لوگ جمہوریت کے دعویدار بن کر ملک کی سیاست کرتے تھے آج ہمیں دکھ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینٹ کو کسی بھی طورپر قابل قبول نہیں ہیں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔