Live Updates

ْنو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا عمران خان کو ٹیلیفون ،حمایت پر شکریہ ادا کیا

عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ،آپ کی مجھ سے وابستہ توقعات پر پورا اتروں گا، گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 23:18

ْنو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا عمران خان کو ٹیلیفون ،حمایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق نو منتخب چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ، صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر عمران خان کے مشکور ہیں ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ان پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات