Live Updates

کامیابی پر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں، صادق سنجرانی

ایوان بالا میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، کسی کیساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی، صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا، نو منتخب چیئرمین سینیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 23:16

کامیابی پر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کامیابی پر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں، ایوان بالا میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، کسی کیساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی، صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھی مشکورہوں جنہوں نے میرا انتخاب کیا۔ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سب سینئر سیاستدان ہیں سب کارروائی سمجھتے ہیں ، ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلائینگے کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات