وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سینیٹ کی کارروائی دیکھنے کے لیے ایوان میں موجود تھے،

سینٹ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے میں وزیراعظم کا صاحبزادہ عبداللہ شامل نہیں تھے،وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا بیان

پیر 12 مارچ 2018 23:12

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سینیٹ کی کارروائی دیکھنے کے لیے ایوان میں موجود تھے،سینٹ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے میں وزیراعظم کا صاحبزادہ عبداللہ شامل نہیں تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کس کی غلطی تھی کس کی نہیں ،واقعے کا علم ہونے پر وزیر اعظم نے معزز رکن قومی اسمبلی جو مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے، سے معذرت کی ہے۔