کھلاڑی قوموں کی زندگی میں سفیرکا درجہ رکھتے ہیں، گورنر بلوچستان

پیر 12 مارچ 2018 23:12

کھلاڑی قوموں کی زندگی میں سفیرکا درجہ رکھتے ہیں، گورنر بلوچستان
کوئٹہ۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ کھلاڑی قوموں کی زندگی میں سفیرکا درجہ رکھتے ہیں۔ کھیل میںکھلاڑی کی نمایاںکارکردگی پورے ملک و قوم کیلئے سربلندی اور افتخار کا باعث بنتی ہے بلوچستان کی نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحتیں موجودد ہیں مگر سہولیات کی کمی اور جدید تربیت کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان کی صلاحیتیوں کی مناسب پرورش نہیں ہو پاتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کی روزگورنر ہاؤس کوئٹہ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ صلاحیت موقع کی محتاج ہوتی ہے جب موقع نہیں ملتا تو صلاحیت ضائع ہوجاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کھیل اور کھلاڑی حکومت کی سرپرستی اورسینسر شپ کے بغیر اپنے معیار تک نہیں پہنچ سکتے۔ ملاقات میں عطاء رسول رند اور محمد آصف مہترزئی بھی موجود تھے جنہوں نے حال ہی میں صوبے کی نمائندگی متحدہ عرب امارات میں تھیکو انڈو چیمپئن شپ میں کی ۔ گورنر نے دونوں کراٹروں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور ان کی مزید کامیابی اور سر خروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :