قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ملک کے دشمن

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

پیر 12 مارچ 2018 23:09

قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ملک کے دشمن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ، ملکی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ثبوتاثر کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک کا شاندار مستقبل آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے ساتھ منسلک ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں کی کامیابیوں پر تنقید ایک فیشن بن گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی سلامتی کے اداروں نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت زیادہ قربانیاں بھی دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :