ْ میاں منظور احمد وٹو کی چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

پیر 12 مارچ 2018 23:07

ْ میاں منظور احمد وٹو کی چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور نو منتخب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ اور سلیم ماندوی والا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سہرا ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے سر ہے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تحفظات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سینٹ کے انتخاب میں حصہ لیا اور قومی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فقید المثال قائم کی اور کامیابی حاصل کی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس نے رضا ربانی کی سینٹ چیئرمین شپ کی قربانی دے کر ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی راہ ہموار کی ہے اور دوسری طرف ن لیگ کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی کو خیرباد کہہ دیا ہے جس مفاہمت پراپنے اور غیر سبھی تنقید کرتے تھے انہوں نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ آنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سینٹرز نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ منتخب کر کے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کے مفاد کو مضبوط کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام توقع کر رہے ہیں کہ سینٹ انتخاب کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی راہ ہموار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :