صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین بننے پرآصف زرداری، بلاول سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد

ضیائ کے اوپننگ بلے باز کو شکست وفاق کی جیت ہو گئی، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

پیر 12 مارچ 2018 23:04

صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین بننے پرآصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ بننے اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین بننے پرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میںنیئے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی اور و ڈ یپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی انھیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضیائ کے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق کی جیت ہو گئی۔ صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔۔۔ طارق ورک