(ن) لیگ کے چند سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کوووٹ دیئے ، شیخ رشید کا دعویٰ

پیر 12 مارچ 2018 23:02

(ن) لیگ کے چند سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کوووٹ دیئے ، شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے معاملے میں ن لیگ کے سینیٹرز نے بھی بغاوت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت ن لیگ کو چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی نے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔ صادق سنجرانی نے توقعات کے برعکس 57 ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کیخلاف بغاوت کی ہے۔ شیخ رشید کا مزید دعوی ہے کہ ن لیگ کے 10 سے 12 سینیٹرز اب اپنی پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ یہ الیکشن ن لیگ کی سیاست کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :