مشال قتل کیس کامرکزی ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

پیر 12 مارچ 2018 22:59

مشال قتل کیس کامرکزی ملزم جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) مشال قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عارف مردانوی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیاملزم کا صحت جر م سے انکار۔

(جاری ہے)

ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا احکا مات جا ری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس کے اہم ملزم و پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل کونسلرعارف مردانوی کو سینئر سول جج مردان عاصم ریاض کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ملزم عارف مردانوی کو مشال قتل کیس کے 11 مہینے بعد 8 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اور 9 مارچ کو سیشن جج مردان عبدالروف خان نے اسے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ریمانڈ مکمل ہونے کے بعدملزم کو پولیس کی بکتر بند گاڑی کے ذریعے انسداد دہشت گردی مردان کی خصوصی عدالت لے جایا گیا جہاں سے اسے اعتراف جرم کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سینئر سول جج عاصم ریاض کی عدالت بھیج دیا گیا تاہم وہاں ملزم نے جج کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :