Live Updates

صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر

مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان لڑائی پر دونوں کو ایوان سے باہر نکلوا دیا

پیر 12 مارچ 2018 22:56

صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر، مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان لڑائی پر دونوں کو ایوان سے باہر نکلوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینٹ میں چیئرمین کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جاری تھا کہ اس دوران مہمانوں کی گیلری میں عمران خان کے حق میں نعرہ لگانے والے رکن اسمبلی حامد الحق نے وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کی لڑائی ہو گئی اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔

ایوان میں بدمزگی پر چیئرمین نے سکیورٹی کے ذریعے دونوں کو باہر لے جانے کا پہلا آرڈر جاری کیا۔ ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد الحق نے کہا کہ انہوں نے صادق سنجرانی کی جیت کی خوشی میں نعرے لگنے پر تحریک انصاف کے حق میں نعرہ لگایا تو پیچھے بیٹھے شخص نے ان کا گلا دبانے کی کوشش کی ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات