ْ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 12 مارچ 2018 22:28

ْ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ سے ملاقات کی‘ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز امام کعبہ شیخ صالح بن محمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کو مسلم دنیا میں اہم اہمیت حاصل ہے اور خطے کے امن کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی ہے دونوں ممالک امت کی بھلائی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔