Live Updates

سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ عباسی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحامد گتھم گتھا

وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ عباسی کی حامد الحق پر حملہ کی وجہ وزارت پیٹرولیم میں کرپشن اجاگر کرنا تھی،ذرائع

پیر 12 مارچ 2018 22:53

سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ عباسی اور پی ٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ عباسی کی طرف سے پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق خلیل پر حملہ کی اصل وجہ قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں حامد الحق خلیل کی طرف سے وزیراعظم کے خاندان کی وزارت پیٹرولیم میں اربوں کی کرپشن کو اجاگر کرنا ہے ۔ حامد الحق خلیل نے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹوں عبداللہ عباسی ‘ علی عباسی کی وزارت پیٹرولیم میں کی گئی کرپشن کو اجاگر کرنا ہے حامد الحق نے ماضی میں درجنوں دفعہ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس اور تحریک التواء پیش کی تھیں جس میں پیٹرولیم سیکٹر میں اربوں کی کرپشن ظاہر ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے خاندان نے وزارت پیٹرولیم پر قبضہ جما رکھا ہے اور تما م معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں اور تمام معاملات کی فائلیں اپنے قبضہ میں لے کر افسران سے غلط کام کروا کر اربوں روپے کما رہے ہیں حامد الحق کا سب سے بڑا قصور وزارت پیٹرولیم میں عباسی خاندان کی کرپشن کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست پر نعرے بازی کے موقع پر وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ عباسی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحامد گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں گھوسوں کی برسات کردی جس کے بعد پالیمنٹ کا عملہ وزیر اعظم کے بیٹے کو ایوان بالا سے باہر لے گیا پی ٹی آئی ایم این اے کا عبدالحامد کا کہنا تھا کہ نوجوان نے پیچھے سے آکر میرا گلا دبایا میں نے اس کے ہاتھ پر کاٹ کر اپنی جان چھڑائی اور اس کے بعد میں نے بھی انہیں مارا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات