شہبازشریف کی چینی صدر کے عہدے کی مدت تا حیات مقرر ہونے پرچین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد

چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ،چین کی بے مثال ترقی کا کریڈٹ چین کے صدر شی جن پنگ کو جاتا ہے چینی صدر شی جن پنگ کے نظریے کے باعث چین نے بے پناہ تیز رفتاری سے ترقی کی ہے سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے اور ہرگزرتے لمحے دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہی:وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 12 مارچ 2018 22:50

شہبازشریف کی چینی صدر کے عہدے کی مدت تا حیات مقرر ہونے پرچین کے صدر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی صدر کے عہدے کی مدت تا حیات مقرر ہونے پرچین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباددی ہے اور کہاہے کہ نیشنل پیپلز کانگرس کی جانب سے صدرات کے منصب پر فائز رہنے کی مدت کی آئینی ترمیم کی بھاری اکثریت سے منظوری خوش آئند ہے۔انہوںنے کہا کہ آج چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اوراس کا کریڈٹ چین کے صدر شی جن پنگ کو جاتاہے۔

انہوںنے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کے نظریے کے باعث چین نے بے پناہ تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ کا مظہر ہے اور چین بہترین معاشی پالیسیوں اور محنت کے بل بوتے پر دنیاکی بڑی معیشت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میںغربت ،بے روزگاری اورناانصافی کیخلاف اخلاص کیساتھ جدوجہد کی ہے ۔سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے۔انہوںنے کہا کہ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ چین کی پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے اور ہرگزرتے لمحے دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :