وزیراعلیٰ پنجاب کا سول ہسپتال فیصل آباد میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:شہبازشریف

پیر 12 مارچ 2018 22:50

وزیراعلیٰ پنجاب کا سول ہسپتال فیصل آباد میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد کے سول ہسپتال میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔