سینٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے’’ ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘ کا نعرہ لگایا

’’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ‘‘کا نعرہ لگایا ،ن لیگی سینیٹرز کا جوابی نعرہ

پیر 12 مارچ 2018 22:38

سینٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے’’ ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘ کا نعرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) صادق سنجرانی کے سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے پر ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے’’ ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘ کا نعرہ لگایا۔

(جاری ہے)

جب کہ اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرزنے ’’میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ‘‘کا نعرہ لگایا ۔ ایوان بالا میں نعرہ لگوانے پر تھوڑی بدمزدگی پیدا ہوئی جس پر پریزائیڈنگ آفیسر سردر یعقوب ناصر نے دونوں پارٹیوں کے ارکان کو ٹوکا لیکن باز نہیں آئے اور بار بار نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :