Live Updates

عمران خان اور آصف زرداری نے پردے کے پیچھے ہاتھ ملایا ہے ، یہ کٹھ پتلی الیون کے اوپنگ پلیئر ہیں،مریم اورنگزیب

جمہوریت کے خلاف سازشوں کا یہ حصہ ہیں، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 22:38

عمران خان اور آصف زرداری نے پردے کے پیچھے ہاتھ ملایا ہے ، یہ کٹھ پتلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری نے پردے کے پیچھے ہاتھ ملایا ہے ، یہ کٹھ پتلی الیون کے اوپنگ پلیئر ہیں،جمہوریت کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں یہ اس کا حصہ ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے اور پاکستان کا مستقبل نواز شریف سے وابسطہ ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کو چاہئیے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں ، اس وقت وہ کسی اور انگلیوں کے اشارے پر ناچ رہے ہیں،ایمپائر کی انگلی پر دھمال ڈالنے والے اس وقت جو کام کررہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے جو قوتیں چاہتی تھیں کہ سینٹ انتخابات نہ ہوں انہیں شکست ہوئی ہے اور سینٹ انتخابات مقررہ وقت پر ہوئے ۔ انہوںنے مزیدکہا کہ آج بہت دکھ ہوا کہ فرحت اللہ بابر سینٹ کے اندر نظر نہیں آرہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو چاہیے کہ وہ زرداری کو پیپلز پارٹی میں شامل کرلیں ۔ ایک شخص کالی عینک پہن کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہا ہے مگر اسے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات