کراچی، وزیرِداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیرصدارت اجلاس

گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 12 مارچ 2018 22:30

کراچی، وزیرِداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیرصدارت اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وزیرِداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیرصدارت ایک اجلاس میں مورخہ 04اپریل 2018ئ؁ کو گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں کمشنرلاڑکانہ,ڈی آئی جی لاڑکانہ,ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ,ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ایس ایس پی لاڑکانہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ نے گڑھی خدابخش کے روٹس اور شہداء کے مزارات پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر ضروری اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے جملہ اقدامات کی تفصیلات کا احاطہ کیا اور ترجیحات پر بریفنگ دی۔وزیرِداخلہ سندھ نے کہا کہ برسی میں دیگر صوبوں اور صوبہ سندھ سے عوام کی کثیرتعداد کی شرکت کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس رینج/زونز/ڈسٹرکٹس کے لحاظ سے جامع سیکیورٹی وٹریفک پلانز ترتیب دیئے جائیں تاکہ سندھ کے بارڈر ایریاز پر قائم چیک پوسٹس, داخلی وخارجی روٹس پر نگرانی کے ساتھ ساتھ گڑھی خدابخش کو جانیوالے مرکزی راستوں پر پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ اور ٹریفک کی روانی کے جملہ اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جاسکے ۔#