پنجاب حکومت کی طرف سی143ارب کا مزید قرض لینا تشویشناک امر ہے ، میاں کامران سیف

چوہدری پرویز الہی دور کا چھوڑا ہوا خوشحال پنجاب موجودہ حکمرانوںنے کنگال پنجاب بنادیا

پیر 12 مارچ 2018 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کیلئے مقامی مالیاتی اداروں سی143ارب کا قرض لینے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قرض سے صوبائی حکومت کا ملکی و غیر ملکی مالیاتی اداروں سے حاصل کئے گئے قرض کا حجم بڑھ کر726ارب ہوجائے گا جو 2012-13میں445ارب تھااس طرح گڈ گورننس کے دعویداروں نے پانچ برسوں میں صوبے کے عوام پر281ارب کے قرض کا مزید بوجھ ڈال دیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت281ارب کے ملکی و غیر ملکی مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرچکی ہے کل قرض726ارب میں ملکی بنکوںس ی172ارب جبکہ غیر ملکی حکومتوں اور بین الاقوایم مالیتای اداروں سے 554 ارب حاصل کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہی دور کا چھوڑا ہوا خوشحال پنجاب کو موجودہ حکمرانوںنے کنگال پنجاب بنادیاہے۔اور قرض لے لے کر میٹروٹرین و دیگر منصوبے مکمل کرکے اپنے ناموں کی تختیاں لگائی جارہی ہیں جو بیڈ گورننس کی انتہاہے ۔