وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین قطر روانہ

پیر 12 مارچ 2018 21:16

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین قطر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین دوحا، قطر روانہ ہوگئے ہیں ،وہ دوحا میںبین الاقوامی میری ٹائم دفاعی نمائش میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی دعوت پر دوہا گئے ہیں ۔وزیر دفاعی پیداوار نمائش کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ،نمائش کا افتتاح امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کریں گے۔وفاقی وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل طارق غفور بھی ہیں۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار قطر کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :