آج ثابت ہوگیاکہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سےطاقتورہیں،حاصل بزنجو

آج پارلیمنٹ کامنہ کالاہوگیا،پارلیمنٹ ہارگئی،مجھے یہاں بیٹھے ہوئے شرم آتی ہے،کس چیز کی مبارکباد پیش کروں؟ سینیٹرمیرحاصل بزنجو کا سینیٹ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 مارچ 2018 19:56

آج ثابت ہوگیاکہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سےطاقتورہیں،حاصل بزنجو
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ 2018ء) :حکمران جماعت کے اتحادی اورنیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں،آج پارلیمنٹ کامنہ کالا ہوگیا،پارلیمنٹ ہار گئی ،مجھے یہاں بیٹھے ہوئے شرم آتی ہے۔ خدارا جمہوریت کو چلنے دیں۔ انہوں نے ایوان بالا میں نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کومبارکباد پیش کرنے پرکہا کہ آج پارلیمنٹ کامنہ کالا ہوگیا ہے۔

کس چیز کی مبارکباد پیش کروں؟ انہو ں نے کہاکہ آج پارلیمنٹ مکمل طورپرہار گئی ہے۔آج عملی طورپرثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں۔آج مجھے یہاں اس ہاؤس میں بیٹھے ہوئے شرم آتی ہے۔حاصل بزنجو نے کہاکہ آج محترمہ شہید بے نظیربھٹو نہیں جیتی،ذوالفقار بھٹو نہیں جیتا بلکہ بالادست طبقہ جیت گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ جیت جاتی توبے نظیربھی جیت جاتیں۔

رضا ربانی کوچیئرمین بناتے تو ذوالفقار بھٹو جیت جاتا۔اس موقع پرنومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ میرحاصل بزنجو تقریر کل کرلینا۔آج صرف مبارکباد پیش کریں۔جس پرمیرحاصل بزنجو نے کہاکہ آج تقریر نہ کی توپھر زندگی بھر نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پارلیمنٹ کامنہ کالا ہوگیا ہے۔کس چیز کی مبارکباد پیش کروں؟