نواز شریف پر جوتااور خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی

کسی شخص پر جوتا یا سیاہی پھینکنے سے کیاسزاہوسکتی ہی نوازشریف پرجوتاپھینکنے کے واقعہ کے بعداس جرم کی سزاپرقانونی ماہرین میں نئی بحث شروع ہوگئی

پیر 12 مارچ 2018 20:12

نواز شریف پر جوتااور خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر جوتااور وفاقی وزیر خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی، کسی شخص پر جوتا یا سیاہی پھینکنے سے کیاسزاہوسکتی ہی میاں نوازشریف پرجوتاپھینکنے کے واقعہ کے بعداس جرم کی سزاپرقانونی ماہرین میں نئی بحث شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈرمیاں نواز شریف پر جوتا اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھنکنے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ بعض قوتیں میاں نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ نا اہلی کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی واقعہ نہیں ہو رہی بلکہ مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہیاس واقعے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ،ایسے خطرناک واقعات کی حوصلہ افزائی کرنا شرم کا باعث ہے ۔

قرارداد مین کہا گیا ہے کہ مہذب معاشرے میں احتجاج کا ایسا طریقہ کار ہرگز درست نہیں ہے ہر کسی کو ایسے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے ناکہ اس پر سیاست چمکائی جائے گزشتہ کچھ عرصے سے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی گھنونی سازش کی جا رہی ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ، قرارداد مین کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو اخلاقیات کا درس دیں اور ان کو منتخب نمائندوں کی عزت و تکریم کرنے کی ہدایات دیں۔