بھارت، جنگل میں آگ بھڑکنے سے 8 افراد ہلاک،8زخمی

ران گانی چوٹیوں پر آتشزدگی کے وقت لوگ جنگل میں چہل قدمی کر رہے تھے ،حکام

پیر 12 مارچ 2018 19:37

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں جنگل میں آگ بھڑکنے سے 8 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست تامل ناڈو میں جنگلات کی آگ میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تھینی علاقے میں واقع کوران گانی چوٹیوں پر آتشزدگی کے وقت جنگل میں چہل قدمی کرنے والے 8 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کواسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :