سعودی عرب اور امریکہ کی بری قوتوں کے درمیان "2018 دوستی " نامی فوجی مشقیں شروع

فوجی مشقیں فوجی دستوں کو جنگ کے لیے تیار کرتی ہیں اور ان سے جدید ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان کو جنگی میدان میں مثر طریقے سے استعمال کو سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے، ڈپٹی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل صالح الا زہروانی

پیر 12 مارچ 2018 19:34

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) سعودی عرب اور متحدہ امریکہ کی بری قوتوں کے درمیان "2018 دوستی " نامی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو نوں ملکوں کے بری دستوں کی شراکت سے سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

ان ممالک کے درمیان چوتھی بار منعقدہ فوجی مشقوں کی وساطت سے سعودی عرب اور متحدہ امریکہ کے مابین عسکری تعلقات کو تقویت دیے جانے ، تعاون و رابطے میں اضافہ ہونے اور منصوبہ بندی میں مل کر کام کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مشترکہ مشقوں میں علاوہ ازیں مختلف جنگی حالات میں کمان اور جنگی میدان میںموثر کاروائیوں کو فروغ دیے جانے کا ہدف بھی موجود ہے۔شمالی علاقوں کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل صالح الا زہروانی کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں فوجی دستوں کو جنگ کے لیے تیار کرتی ہیں اور ان سے جدید ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان کو جنگی میدان میں مثر طریقے سے استعمال کو سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔