روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری ملنے پر وسیم اکرم حیران

دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین، انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم نہیں کیا، انھیں کس طرح ٹاپ کیٹیگری دی گئی،وسیم اکرم

پیر 12 مارچ 2018 19:22

روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری ملنے پر وسیم اکرم حیران
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی بورڈ کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر حیرت ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا، انھیں کس طرح ٹاپ کیٹیگری دی گئی جبکہ چتیشور پجارا، ایشون اور جدیجا جیسے ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹر کو اے کیٹیگری میں شامل رکھا گیا۔وسیم کا مزید کہنا ہے کہ اصل اور مشکل ترین فارمیٹ ٹیسٹ ہی ہے اور ہمیشہ اس کے بہترین کھلاڑیوں کی قدرکرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :