پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے، ناصر حسین شاہ

آئندہ کے ایونٹس کا دارومدار پی ایس ایل کے فائنل سے وابستہ ہے، نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 12 مارچ 2018 19:22

پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے، ناصر حسین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے تاہم آئندہ کے ایونٹس کا دارومدار پی ایس ایل کے فائنل سے وابستہ ہے۔ناصر حسین نے کہا کہ فائنل کے انعقاد پر نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں، انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری ہوگی لیکن ہمیں شہریوں کا تعاون درکار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 3 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔