ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ،نیب کے گواہ نے بیان قلمبند کرادیا

پیر 12 مارچ 2018 17:57

ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ،نیب کے گواہ نے بیان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ نے بیان قلمبند کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے پیش کئے گئے گواہ محمد حسین کا بیان قلم بند کیا گیا جس پر ملزمان کے وکلا نے جرح کی عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کی مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت مارچ 17 تک ملتوی کردی ۔