سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنے ووٹ کوفیصلہ کن قرار دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 مارچ 2018 16:43

سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنے ووٹ کوفیصلہ کن قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ 2018ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپنے ووٹ کوقیمتی قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ووٹ فیصلہ فیصلہ کن ہوگا،شخصی میرٹ کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا کوبتایاکہ مجھے احساس ہے کہ میرا ووٹ بہت قیمتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شخصی میرٹ کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔ہمارا ووٹ فیصلہ فیصلہ کن ہوگا۔دوسری جانب رہنماء پی ٹی آئی نعیم الحق نے سراج الحق کی ن لیگ کی حمایت پرردعمل میں کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ن لیگ کی حمایت پرافسوس ہوا۔ہماری وجہ سے سراج الحق سینیٹر بنے۔جماعت اسلامی نے پیٹھ پرچھرا گھونپا ہے۔ہماری وجہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار سینٹرزمنتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :