نواز شریف پرجوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں،خورشیدشاہ

پیر 12 مارچ 2018 16:30

نواز شریف پرجوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کرتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف پرجوتا پھینکنے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اختلاف رائے کے اظہار کا یہ طریقہ انتہائی قابل مذمت ہے اور کسی بھی مہذب معاشرے میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل جمہوریت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور تمام پارٹیوں کو اس طرح کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ سینٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کا معاملہ ہے تو پیپلز پارٹی ملک، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔