بھارت، ریاست تامل ناڈو میں آتشزدگی ، 9 افراد جھلس کر ہلاک ، 18 زخمی

پیر 12 مارچ 2018 16:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست کے ضلع تھینائی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت نو افراد جھلس کر ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 27 افراد کو بچا لیا ۔ آگ پر قابو پانے اور لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کے لئے گارڈ کمانڈر فورس کے سولہ کمانڈوز اور فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :