سعودی عرب ، گھروں کے باہرگاڑیاں دھونے پر20 ہزارریال جرمانہ ، افواہوں کی تردید کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 مارچ 2018 14:36

سعودی عرب ، گھروں کے باہرگاڑیاں دھونے پر20 ہزارریال جرمانہ ، افواہوں ..
تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) سعودی وزارت بلدیات و دیہی ترقی و ماحول و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ انکی جانب سے گھروں کے باہر گاڑیاں دھونے پر کسی قسم کا جرمانے عائد نہیں کیا جارہا۔ وزارت ماحولیات کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل کا کہناتھا کہ انکی وزارت اس امر کی مجاز نہیں کہ وہ گاڑیاں دھونے پر جرمانے عائد کریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزارت بلدیات کے ریجنل ترجمان حمد العمر نے بھی کہا ہے کہ انکی وزارت میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ وہ گھروں کے باہر گاڑیاں دھونے والوں پر جرمانے عائد کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے پیغامات پھیل رہے تھے کہ گھروں کے باہر گاڑی دھونے والے کارکنوں پر مذکورہ وزارتوں کی جانب سے 20ہزار ریال کا جرمانہ کیا جارہا ہے۔ حمد العمر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ وزارت بلدیات کی جانب سے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :