وسیم اکرم کاروہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر حیرت کا اظہار

پیر 12 مارچ 2018 13:53

وسیم اکرم کاروہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی بورڈ کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا ،ْانھیں کس طرح ٹاپ کیٹیگری دی گئی جبکہ چتیشور پجارا، ایشون اور جدیجا جیسے ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹر کو اے کیٹیگری میں شامل رکھا گیا۔وسیم کرم نے کہاکہ اصل اور مشکل ترین فارمیٹ ٹیسٹ ہی ہے اور ہمیشہ اس کے بہترین کھلاڑیوں کی قدرکرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :