پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے ،ْ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ

فائنل کے انعقاد پر نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں، انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری ہوگی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 13:53

پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے ،ْ صوبائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد بھی کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے تاہم آئندہ کے ایونٹس کا دارومدار پی ایس ایل کے فائنل سے وابستہ ہے۔ناصر حسین نے کہا کہ فائنل کے انعقاد پر نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں، انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری ہوگی لیکن ہمیں شہریوں کا تعاون درکار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 3 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں