روہنگیا مہاجرین کے لئے رواں سال 950 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،

مون سون شروع ہونے سے قبل ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ

پیر 12 مارچ 2018 13:53

روہنگیا مہاجرین کے لئے رواں سال 950 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لئے رواں برس کے دوران 950 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے نیاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء ، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر دس لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :