آرمی چیف نے میڈیا نمائندوں کو بُلا کر کیا کہا؟ عارف نظامی نے تفصیلات دے دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 مارچ 2018 13:18

آرمی چیف نے میڈیا نمائندوں کو بُلا کر کیا کہا؟ عارف نظامی نے تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کیا ہم میڈیا والے پولیرائزیشن کو تقویت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے میڈیا کے چیدہ ارکان کو بلایا ،اور گلا کیا کہ میڈیا کو اپنے معاملات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تک کہا کہ میڈیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں ،جو ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔

اور کہیں تو لفافہ جرنلزم چلتا ہے۔ ہمیں سوچنا چاہئیے کہ ریٹنگ کی دوڑ میں اور ایجنڈے کے تحت کی جانے والی جرنلزم آگے چلی گئی ہے۔ ہمیں اور سیاستدانوں کو بھی کوڈ آف ایتھکس بنانے چاہئیں ورنہ اس ملک میں الیکشن سے قبل فساد کی فضا پیدا ہو جائے گی اور سب کچھ درہم برہم بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :