متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والا طیارہ ایران میں گر کر تباہ، اپنی شادی کیلئے دوستوں کے ہمراہ استنبول واپس لوٹنے والی لڑکی زندگی گنوا بیٹھی

muhammad ali محمد علی پیر 12 مارچ 2018 08:15

متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والا طیارہ ایران میں گر کر تباہ، اپنی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) ایران میں تباہ ہو جانے والے طیارے کے حادثے میں اپنی شادی کیلئے دوستوں کے ہمراہ اپنے ملک واپس لوٹنے والی لڑکی بھی زندگی گنوا بیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے شارجہ سے استنبول جا رہے تھے۔

طیارے میں ترک کاروباری شخصیت کی 28 سالہ بیٹی مینا بھی سوار تھی۔ مینا کی شادی 14 اپریل کو استنبول میں طے تھی اور اسی سلسلے میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات سے واپس ترکی کا سفر کر رہی تھی۔ ترک میڈیا کے مطابق مینا اپنے نجی طیارے میں سفر کرنے کی شوقین تھی۔ تاہم اتوار کے روز متحدہ عرب امارات سے ترکی کا سفر اس کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا اور یوں وہ ایک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔